پی ٹی آئی کے خلاف آپریشن کی رات ہسپتالوں کی کیا صورتحال تھی ؟ پاکستانی ڈاکٹر کی بی بی سی سے گفتگو

Admin

 بی بی سی سے بات کرتے ہوئے پولی کلینک اور پمز کے ڈاکٹرز نے کارروائی کے خدشے کی وجہ سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وہ اس بارے میں بات نہیں کر سکتے تاہم ایک ڈاکٹر نے آپریشن کی رات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ’آج تک ایک رات میں اتنی سرجریز نہیں کی ہیں، جتنی آپریشن کی رات کی گئیں۔‘
پولی کلینک میں ایک ڈاکٹر نے کہا کہ ’بعض زخمی اس قدر تشویشناک حالت میں آئے کہ انہیں انیستھیزیا دینے کا انتظار کرنے کی بجائے ہمیں سرجریز شروع کرنی پڑیں۔ بہت سے مریض ایسے تھے جن کا خون بہت زیادہ بہہ چکا تھا۔‘بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ایک اور ڈاکٹر نے کہا کہ ’ہمارے پاس رش اس قدر زیادہ تھا کہ ہم نے ایک بیڈ پر دو دو سرجریز کیں اور گولیاں نکالی ہیں۔ جو میں نے رات کو یہاں دیکھا، وہ میں کبھی بھول نہیں سکوں گی

Post a Comment