پی ٹی آئی احتجاج،بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپورمیں تکرار

Admin

 

 پی ٹی آئی احتجاج سے قبل بشریٰ بی بی اور وزیر اعلی علی امین گنڈاپور میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، پارٹی میں احتجاج کے معاملے پر اختلافات کھل کر سامنے آ چکے ہیں۔


تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور میں لڑائی ہوگئی۔ بشریٰ بی بی اور وزیر اعلی علی امین گنڈاپور میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔آج 11:30 بجے بشری بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان احتجاج پر حصہ لینے پر تکرار ہوئی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی پشاور سے احتجاج کو لیڈ کرنا چاہتی ہیں جبکہ علی امین گنڈا پور کہہ رہے ہیں بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،لڑائی کے بعد بشریٰ بی بی اپنی گاڑی میں بیٹھی ہیں جبکہ علی امین واپس اپنے گھر چلے گئے ہیں، پارٹی میں احتجاج کے معاملے پر اختلافات کھل کر سامنے آ چکے ہیں

Post a Comment