عمران خان کی رہائی کے لیے بڑی شخصیت میدان میں آ گئی، عالمی برادری سے اپیل، جلد رہائی متوقع

Admin

بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئےعمران خان کی پہلی بیوی جمائما گولڈسمتھ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ نے عالمی برادری سے اپیل کردی ہے۔
زیک گولڈ اسمتھ نے اپنے ایکس اکائونٹ (ٹوئیٹر) پر عالمی برادری کی توجہ مبزول کراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی اشرافیہ جانتی ہے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستانی عوام کے پسندیدہ ترین لیڈر ہیں۔

زیک نے لکھا کہ اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان میں عمران خان کے لئے صورتحال کافی خطر ناک ہوچکی ہے، یہ لوگ اقتدار اور طاقت کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

زیک گولڈ اسمتھ نے کہا کہ ان عناصر کی کوئی بھی حرکت عمران خان اور پاکستان کے لئے خطرناک ہوسکتی ہے، اب وقت آچکا ہے کہ عالمی برادری بانی پی ٹی آئی کے لئے بھرپور آواز اٹھائے

إرسال تعليق