خواتین سے نازیبا حرکات ،سکول پرنسپل کی ویڈیو وائرل

Admin

شیخوپورہ کے ایک اسکول کے پرنسپل کو خواتین سے نازیبا حرکات کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم پرنسپل ارسلان ولد ریاست خواتین کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کرتا اور ان کی ویڈیوز بناتا تھا۔ یہ ویڈیوز بعد ازاں ملزم ان اساتذہ کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کرتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پرنسپل کے خلاف اس وقت کارروائی کی گئی جب خواتین کی چار ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کی جانب سے خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، سکول میں لگے سی سی ٹی وی کی ویڈیو سامنے آئی ہیں، ملزم نے خواتین کے ساتھ زیادتی کی اور نازیبا حرکات کیں، اس واقعے نے اسکول کے تعلیمی ماحول اور مقامی کمیونٹی میں شدید تشویش کی لہر دوڑا دی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ ملزم نے اس نوعیت کی مزید ویڈیوز اور بلیک میلنگ کی سرگرمیاں تو نہیں کیں۔

اس اسکینڈل کے منظرعام پر آنے کے بعد مقامی اسکول کے اساتذہ اور والدین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، اور اس بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔پولیس حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملزم پر سنجیدہ الزامات عائد کیے گئے ہیں اور اس کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

إرسال تعليق