کینیڈا کا ویزا اپلائی کرنے کے خواہشمند افراد کے کےلیے اہم خبر

Admin


کینیڈین حکام نے عارضی رہائشی درخواستوں کی فیس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد صارفین کو نئی فیس ادا کرنا ہوگی۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق آئندہ ماہ یکم دسمبر سے کینیڈا مختلف عارضی رہائشی درخواستوں کے سلسلے میں کینیڈا آنے والوں کے لیے ہائیر اپلیکیشن اور پروسیسنگ فیس متعارف کرائے گا، اس کے تحت ملک میں آنے والے افراد یا اپنے قیام کو بڑھانے کے خواہشمند سیاح، طلبا اور کارکنان متاثر ہوں گے۔

ویزا فیس میں آنے والی تبدیلی سے عارضی رہائشی حیثیت کی بحالی کے خواہشمند افراد اور کینیڈا واپس جانے کی اجازت حاصل کرنے والوں افراد کو بھی زیادہ فیس ادا کرنا ہوگی

إرسال تعليق