پی ٹی آئی احتجاج،عمران خان سےملاقات کےبعد بیرسٹر گوہر کابڑابیان

Admin

 تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سےاہم ملاقات ہوئی ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی احتجاج کی کال فائنل ہے،کال آف والی بات نہیں ہے.
صحافی نے سوال کیا کہ جو مذاکرات چل رہے ہیں اس کا کچھ بتا دیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ جی اس پر آپ کو انشااللہ بتائیں گے، مذاکرات چل رہے ہیں۔

قبل ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بیرسٹر گوہر اور خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، ملاقات میں اسلام آباد احتجاج کے حوالے سے بات ہوئی، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی ۔ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف اڈیالہ جیل سےروانہ ہو گئے

Post a Comment