اسلام آباد میں گزشتہ رات رینجرز اہلکاروں کو گاڑی سے کچلنے کے واقعے کے عینی شاہدین حقائق سامنے لے آئے، ڈیوٹی پر مامور جوانوں کے مطابق تیز رفتار گاڑی مظاہرین کی جانب سے آئی اور اس کی لائٹیں بھی بند تھیں
ڈان نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فوٹیجز کی مدد سے شرپسندوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، سوشل میڈیا میں اس واقعے سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
ڈیوٹی پر مامور رینجرز کے جوانوں کے بیانات کے مطابق رات گئے دھرنے کی طرف سے تیز رفتار گاڑی آئی جو رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو ٹکر مار کر آگے نکل گئی، گاڑی کی لائٹس بھی بند تھیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا میں اس ضمن میں گمراہ کن پروپیگنڈا کر کے حقائق کو چھپانے کی کوشش کی گئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز کی کی مدد سےشرپسندوں کی شناخت کا عمل جاری ہے