شہر قائد میں نادرا کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے خودکار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسمارٹ قومی شناختی کارڈز کی تجدید اور گمشدہ شناختی کارڈکے حصول کے لیے کراچی میں سیلف سروس کیوسک نصب کی جائے گی، جس سے لمبی قطاروں اورطویل انتظارکے بغیرکوئی بھی شہری بغیر خود کار طریقے سیاستفادہ کرسکیگا۔
ابتدا میں سیلف سروس کیوسک نادرامیگاسینٹرزبعدازاں ائیرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اورشاپنگ مالز میں نصب کیے جائیں گے۔ایکسپوسینٹرمیں منعقدہ 4 روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز2024 کے دوران نادرا کی جانب سے اسٹال لگایا گیا،جس پرشہریوں کی سہولت کے لیے ایک اورجدت کے حامل سیلف سروس کیوسک رکھاگیا،جوآئندہ کچھ عرصے کے دوران شہرکے میگاسینٹرزپرنصب کیے جائینگے۔نادراکے اس خودکارکیوسک کے ذریعے شہری اپنے اسمارٹ قومی شناختی کارڈزکی تجدید اورگمشدہ شناختی کارڈزکے حصول کے لیے نادرا کی کسی عام برانچ کی طرح درخواست کے مراحل طے کرسکتے ہیں،تاہم اس کے لیے نہ توشہریوں کولمبی لمبی لائنوں میں لگنا پڑے گا اورنہ ہی کسی نادراسینٹرکے کائونٹرزپرکسی ڈیٹاانٹری آپریٹریا تصویراورانگوٹھوں کے نشان کی تصدیق کے لیے عملے کے کسی بھی فرد کی ضرورت پڑے گی۔نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرعمارحیدر نے اس ضمن میں بتایاکہ آئیڈیازنمائش کے ذریعے سیلف سروس کیوسک کی رونمائی کردی گئی،اگلے مرحلے میں اس خودکارسسٹم کے کچھ آزمائشی مراحل ہوں گے، جس کے بعد اس کوشہرکے کسی بھی میگاسینٹرمیں نصب کردیاجائیگا۔انہوں کہاکہ کراچی میں اس کی تنصیب پہلی مرتبہ ہوگی، تاہم اگرملک کے دیگرشہروں کی بات کریں تویہ سیلف سروس کیوسک اسلام آباد کے میگاسینٹرمیں نصب کیاجاچکا ہے۔عمارحیدرکے مطابق سیلف سروس کیوسک کے ذریعے کوئی بھی شہری 8تا 9مختلف ڈیٹا اسٹیپس کے بعد شناختی کارڈزکی تجدید کے اہل ہوں گے، جس میں سب سے پہلا کیوسک کی بورڈ کے ذریعے قومی شناختی کارڈزکا انداراج، بائیومیٹرک، آئیرس، تصویراور اس کے علاوہ ارجنٹ یا نارمل کے آپشن کے بعد سائل کو ایک کیوآرکوڈ موصول ہوگا، جس کے بعد وہ جیزکیش یا ایزی پیسہ کے ذریعے قومی شناختی کارڈ کی تجدید کی ادائیگی کرسکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں اس خودکارکیوسک کے ساتھ پی اوایس بھی نصب کیا جائیگاتاکہ کوئی بھی شہری اپنے ڈیبیٹ اورکریڈٹ کارڈکے ذریعے بھی ادائیگی کرسکے۔ نادراکے اس کائونٹرز نما خودکارنظام کونادراسینٹرزکے علاوہ شہرکے ریلوے اسٹیشنز،ائیرپورٹس اورمختلف شاپنگ مالزمیں بھی نصب کیا جائے گا