ملٹری ٹرائل کی دھمکیاں دینے والوں نے جو کرنا ہے کر لیں مؤقف نہیں بدلوں گا عمران خان

Admin

سابق وزیراعظم عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹس سے ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے مظاہرے میں شامل تمام پاکستانی پُرامن، متحد رہیں اور ڈٹے رہیں۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے مظاہرے میں شامل تمام پاکستانی پُرامن، متحدہ رہیں اور ڈٹے رہیں۔

عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے بیان میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنی ٹیم کو بھی پیغام ہے کہ آخری بال تک لڑیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ “ملٹری ٹرائل کی دھمکیاں دینے والوں جو کرنا ہے کرلو اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔”

سابق وزیرِ اعظم کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ محسن نقوی کی ہدایات پر رینجرز اور پولیس نے ہمارے ورکرز پر فائرنگ اور شیلنگ کی۔ پُرامن شہریوں کو ہلاک و زخمی کیا۔ انہیں اس سب کا حساب دینا ہوگا۔

وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان کے اگلے احکامات تک ڈی چوک سے آگے نہیں جائیں گے۔

کمپلیکس چوک پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ڈی چوک سے آگے جانے کا نہیں کہا، عمران خان نے ہمیشہ پُرامن رہنے کا درس دیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈی چوک سے آگے کا علاقہ جہاں عمران خان نے جانا کا نہیں کہا ہم نے اس کی حفاظت کرنی ہے۔

علی امین گنڈا پور نے الزام لگایا کہ ہمارے پُرامن احتجاج میں ایسےغلط لوگ شامل کرائے جائیں گے جو پُرامن ماحَول کو خرابِ کرنے کی کوشش کرے گے ۔ ہم پرامن دھرنا دیں گے

إرسال تعليق