نومنتخب امریکی صدر کے مشیر نے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا

Admin

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے ایک خبر کو ری پوسٹ کرتے ہوئے رچرڈ گرینل نے لکھا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے۔
 رچرڈ گرینل کے اس مطالبے پر پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے ایکس پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔خیال رہے کہ رچرڈ گرینل ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ دور صدارت میں جرمنی میں امریکا کے سفیر تھے اور وہ امریکا کے قائم مقام ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس بھی رہ چکے ہیں

إرسال تعليق