جیل میں عمران خان کیساتھ ۔۔۔ فیصل چودھری نے بڑے راز سے پردہ اُٹھا دیا

Admin

فیصل چودھری ایڈووکیٹ نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کسٹڈی پولیس کے پاس ہے،جیل انتظامیہ معاملہ پر تعاون کو تیار نہیں، تفتیشی آفیسر غائب ہو گیا ہے، ہم بہت زیادہ فکر مند ہیں کہ کیا دوبارہ انکے ساتھ وہی سلوک تو نہیں ہو رہا،مجھے اس جسمانی ریمانڈ کی قانونی طور پر سمجھ نہیں آئی کہ کیوں دیا گیا؟۔
تفصیلات کے مطابق فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ جیل انتظامیہ نے ایک نوٹی فکیشن دکھایاجسکے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کسٹڈی پولیس کے پاس ہے،مقدمہ کے تفتیشی آفسر راشد کیانی سے رابطہ کیا وہ ملاقات سے کترا رہے ہیں،ملزم کا آئینی حق ہے وہ اپنے وکلاء سے مل سکتا ہے،ملزم نے جسمانی ریمانڈ کے خلاف ہائیکورٹ میں نگرانی بھی دائر کرنی ہے۔

فیصل چودھری نے کہا کہ جیل انتظامیہ اور پولیس معاملہ ایک دوسرے پر پھینک کر پنگ پونگ کھیل رہے ہیں،جیل انتظامیہ معاملہ پر تعاون کو تیار نہیں، تفتیشی آفیسر غائب ہو گیا ہے،ہم ملاقات نہ کرانے کے معاملہ پر صبح ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے،پہلے بھی جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے غیر انسانی سلوک کیا گیا،26نومبر کو بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بتایا کہ 36گھنٹوں سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

فیصل چودھری نے کہا کہ ہم بہت زیادہ فکر مند ہیں کہ کیا دوبارہ انکے ساتھ وہی سلوک تو نہیں ہو رہا،اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ دوبارہ غیر انسانی سلوک کیا گیا تو پنجاب حکومت اور پولیس ذمہ دارہوگی کیونکہ ہماری بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی مجھے یقین ہے کہ ان سے غیر مناسب سلوک کیا جا رہا ہے،بہتر ہے ہماری ملاقات بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کروا دی جائے تاکہ ہمیں پتہ چلے کہ ان سے کیسا سلوک کی جا رہا ہے

Post a Comment