علی امین گنڈا پور فارغ،خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی تیاریاں،وفاقی وزیرنے سچ اگل دیا

Admin


سینئر رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ میری ذاتی رائے ہے علی امین گنڈاپور کو فارغ کرکے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگادینا چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت نے گورنر راج لگانے کی تمام شرائط پوری کر دیں۔
انہوں نے کہاکے پی حکومت نے دوسری بار وفاق کے خلاف بغاوت کی۔انہوں نے کہاگورنر راج لگانے کا فیصلہ اعلی سطح پر ہو گا۔26 ویں ترمیم پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے کہنے پر موخر کی گئی۔

انہوں نے کہاپی ٹی آئی نے آخری مسودے پر اتفاق کیا،بانی پی ٹی آئی نے ویٹو کر دیا۔انہوں نے کہااس صورتحال میں ایک سپریم بانی بھی آ گئی ہیں،جو ان کی اہلیہ ہیں۔

جو قیدی جوڈیشل ریمانڈ پر ہے حکومت اس قیدی کو رہا نہیں کر سکتی۔پی ٹی آئی وہ مطالبہ لے کر جو حکومت پورا نہیں کر سکتی تھی۔انہوں نے کہابانی پی ٹی آئی کو ضمانت حکومت نہیں عدالت نے دینی ہے

Post a Comment