بریکنگ نیوزمظاہرین کی ہلاکتیں:سکیورٹی ذرائع کااہم بیان سامنے آگیا

Admin

سیکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین کی ہلاکت کی خبروں کو جھوٹ اور من گھڑت قرار دیا ہے۔اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر چند افراد احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے متعدد مظاہرین کی ہلاکت کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
مظاہرین کی ہلاکت کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ رات پولیس اور رینجرز کے آپریشن میں کوئی آتشیں اسلحہ استعمال نہیں ہوا

إرسال تعليق